‫‫کیٹیگری‬ :
12 January 2019 - 22:26
News ID: 439501
فونت
غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقوں کو ایک بار پھر اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جمعے کی رات دمشق ایرپورٹ پر حملہ کیا۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے پر کئی میزائل داغے۔

اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے ایرکرافٹ یونٹ نے غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے میزائل حملے کا مقابلہ کیا اور بیشتر میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات کے وقت یہ فضائی حملہ کیا جس میں دمشق ایرپورٹ کے ایک گودام کو نشانہ بنایا جس سے اس گودام کو نقصان پہنچا۔

شام کے فضائی دفاعی نظام نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی میزائلوں کو تباہ بھی کردیا۔

دمشق ایرپورٹ پرغاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کا یہ حملہ اس خبر کے کچھ ہی دیر انجام پایا جس میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیل کے تین جنگی طیاروں نے لبنانی فضا میں پروازیں کیں۔

شام کی وزارت نقل و حمل کے ایک باخبر ذریعے نے سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کو بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے اس حملے کے باوجود دمشق ایرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ پروگرام کے مطابق جاری ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ صیہونی حکومت نے شام کے علاقوں پر حملہ کیا ہے۔ گذشتہ ایک ماہ کے دوران شام پر اسرائیل کا یہ دوسرا حملہ ہے جو غیر قانونی طریقے سے کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پچیس دسمبر کو بھی اسرائیل نے شام پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں تین شامی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔

سوال یہ اٹھتا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے اس قسم کے حملوں کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟۔

غاصب صیہونی حکومت کی اس جارحیت کی سب سے پہلی وجہ، شام میں اقتدار کا توازن ہے جو اس ملک کے نظام کے حق میں ہے۔

دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوج اور حکومت کو حاصل ہونے والی کامیابیوں سے غاصب صیہونی حکام بوکھلائے ہیں جو اس طرح کے بار بار ملے کر کے دہشت گردوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دوسری وجہ یہ ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی ماہیت و خصلت ہی جارحانہ ہے اور وہ جنگ پسندی کے ذریعے اپنے مفادات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ صیہونی فوج کی موجودہ صورت حال ایسی نہیں ہے کہ وہ ایک اور جنگ میں کود سکے۔

علاوہ ازیں غاصب صیہونی حکومت، مختصر مدت میں ایک بار پھر شام کے علاقوں پر حملہ کر کے ایک جانب مقبوضہ فلسطین میں اندرونی خلفشار سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانے اور دوسری جانب فوجی توانائی کی کمزور پوزیشن کی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬