رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر جمہوریہ بشار الاسد نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کے درمیان تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں جس میں غیرملکی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں۔
بشار الاسد نے دمشق میں ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین "حشمت اللہ فلاحت پیشہ" اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران شام تعلقات بڑھانے کی پالیسی سے دونوں ممالک کی خود مختاری کو یقینی بنایا گیا ہے اور جو ممالک ہمارے اس موقف کا ساتھ دیتے ہیں ہم ان کے ساتھ غیر معمولی تعلقات رکھتے ہیں۔
ایرانی وفد کے سربراہ نے کہا کہ ایرانی اور شامی عوام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور غیرانسانی پالیسی بشمول دہشتگردی اور ظالمانہ پابندیوں کے خلاف مزاحمت کرنے میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
فریقین نے اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کی مزید مضبوطی پر بھی زور دیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/