‫‫کیٹیگری‬ :
17 January 2019 - 22:34
News ID: 439556
فونت
آیت الله وحید خراسانی :
حضرت آیت الله وحید نے اس بیان کے ساتھ کہ ایام فاطمیہ قابل بیان نہیں ہے ، تمام علماء و شیعیان اور انجمنوں سے گزارش کرتا ہوں کہ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام میں اجر رسالت ادا کریں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و مراجع تقلید نے سوال و جواب جلسہ کے اختمامی مراحل میں ایام شہادت صدیقہ اطہر حضرت فاطمه زهرا سلام الله علیها کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ایام فاطمیہ قابل توصیف و بیان نہیں ہے ۔ وہ عظیم ہستی ہیں کہ خداوند عالم ان کی شان میں خطاب کیا ہے کہ عقل اس بیان پر حیران ہے ، جہاں فرمایا ہے : "هم فاطمة وأبوها وبعلها وبنوها" ، اس بیان میں معرّف خاتم النبین (ص) و قطب پنج تن آل عبا ، یعنی تمام پیغمبران اور اولیاء الہی ان سے متوسل ہوتے ہیں وہ عظیم ہستی وہ ہیں ۔

حضرت آیت الله وحید خراسانی کی طرف سے ایام فاطمیہ ۱۴۴۰ ہجری کی مناسبت سے پیام مندرجہ ذیل ہے :

بسم الله الرحمن الرحيم

فاطمیّه، لا تدرک ولا توصف! اگر کوئی صاحب فہم ہو تو اس کے لئے یہ مطلب کافی ہے اور اس پر عقل حیران ہے :"هم فاطمة وأبوها وبعلها وبنوها"۔

وہ شخصیت جس کا وجود خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی الله علیہ وآلہ کا معرّف ہو ، قطب خمسہ آل عبا وہ ہیں کہ تمام انبیاء و اوصیا ان پنجتن پاک سے متوسل ہوتے ہیں ۔ خداوند کرم کے اس بیان سے عقل حیران ہے : "هم فاطمة وأبوها وبعلها وبنوها"۔

ان شاء اللہ ایام فاطمیہ میں شیعہ معاشرہ مختلف صورت سے حصہ لے گا اور اس عظیم ہستی کے غم میں عزاداری و ان کو یاد کرے گا ۔

نتیجہ یہ ہے : میزان ، کتاب اور سنت ہے ۔ لیکن نص کتاب "قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى" ہے ۔ اور سنت وہ جو فریقین کے لئے قابل اتفاق ہے: " أقرب الخلق إلیّ فاطمة"۔ لہذا صدیقہ اطہر حضرت فاطمه زهرا سلام الله علیها کے شہادت کا روز رسول خدا حضرت محمد مصطفی صلی الله علیہ وآلہ کے شہادت کا روز ہے ۔

اس سلسلہ میں تمام علماء و شیعیان اور انجمنوں کی ذمہ داری ہے کہ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے روز اجر رسالت ادا کریں ۔/۹۸۹/ف۹۷۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬