‫‫کیٹیگری‬ :
19 January 2019 - 22:25
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 439563
فونت
جنوبی خراسان میں ولی فقیہ کے نمائندہ:
حجت الاسلام والمسلمین سید علی رضا عبادی نے کہا : صھیونیوں نے 70 سال کی مدت میں مختلف بہانے سے لا تعداد فلسطینیوں کا قتل عام کیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی خراسان میں ولی فقیہ کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین سید علی رضا عبادی نے آج صبح اپنے درس اخلاق میں کہا: ماضی میں ملک کی تقدیر دشمنوں کے ہاتھوں میں تھی مگر اسلام کے جانثاروں نے ملک کو بیگانہ طاقتوں کے ہاتھوں سے بچا لیا ۔

انہوں ںے یوم غزہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: آج امریکن اور یوروپین کا نامہ عمل سیاہ ہے اور در حقیقت یونائٹیڈ اسٹیٹ امریکا کی تشکیل میں یوروپین کا ہاتھ ہے ، یورپین نے امریکا کے ۱۰۰ ملین سرخ پوست شھریوں میں سے ۸۰ ملین کا بے رحمی کے ساتھ قتل عام کیا ۔

جنوبی خراسان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انہیں ۸۰ ملین امریکن کی قبروں کے اوپر یونائٹیڈ اسٹیٹ امریکا کی بنیاد رکھی گئی اور وہ اس کی ہر سال خوشی مناتے ہیں کہا: یوروپین کی فعالیتوں کی بنیاد جھوٹ پر ہے ۔

انہوں نے واضح طور سے کہا: یوروپین نے امریکا کے مانند افریقا کے لئے بھی پروگرام بنایا مگر اس علاقہ کی عوام کی استقامت سے روبرو ہوئے جس کی وجہ سے انہیں ناکامی ملی اور انہوں نے فلسطین پر قبضہ جمانے کی کوشش کی مگر فلسطینیوں کی استقامت کی وجہ سے اپنے مقصود تک نہ پہونچ سکے ۔

حجت الاسلام والمسلمین عبادی نے کہا: یوروپین نے جب فلسطین کو صھیونیوں کے حوالے کیا تو کہا  کہ بغیر آبادی کی سرزمین اس آبادی کے لئے جو بغیر سرزمین کے ہیں ، اس کا مقصود سرزمین فلسطین تھا ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فلسطین پر قبضہ کئے 70 سال سے زیادہ ہوگیا کہا: صھیونیوں نے اس 70 سال کی عمر میں مختلف بہانے سے لا تعداد لوگوں کا قتل عام کیا ۔

حجت الاسلام والمسلمین عبادی نے بیان کیا: یوروپین اور امریکن نے ھمیشہ انسان حقوق کا نارہ لگایا مگر کونسا انسان حقوق؟ یہ حتی علاقہ کے ممالک کو آزادی کی اجازت بھی نہیں دیتے اور چھوٹی موٹی باتوں کو بہانہ بنا کر انہیں خاک و خون میں نہلا دیتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: یہ فلسطینیوں کو ایک ووٹ دینے کا بھی حق نہیں دیتے ہیں ، امریکی صدر جمھوریہ نے بھی تمام قوانین اور منشوروں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے جاسوسی کے اڈے کو قدس شریف منتقل کردیا ہے ۔

جنوبی خراسان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکا اور غاصب صھیونیت نے فلسطنیوں کے حقوق پائمال کئے ہیں کہا: امریکن اور یوروپین کسی بھی قانون اور معاھدہ کے پابند نہیں ہیں اور ان کے پاس دین و عقل موجود نہیں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: عالمی سامراجیت کی جنایتوں کے مقابل خاموشی ناروا ہے کیوں ہماری خاموشی ان کی جنایتوں میں شریک ہونے کا سبب ہوگی۔/۹۸۸/ ن ۹۷۲

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پسندیده خبریں