‫‫کیٹیگری‬ :
23 January 2019 - 13:25
News ID: 439593
فونت
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے کہا: اگر سلامتی کونسل نے اسرائیلی جارحیت نہیں رکوائی تو شام اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا۔

رسا نیوز ایجنسی کی اسپوٹنک سے رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے تل ابیب کے ائیرپورٹ پر شام کی انتقامی کارروائی کے امکان کی خبردی ہے۔

شام کے مستقل مندوب ڈاکٹر بشار الجعفری نے سلامتی کونسل کے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل اگر اسرائیلی جارحیت نہیں رکواتی تو شام اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کے جائز اختیار کا استعمال کر کے تل ابیب کے ایئر پورٹ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

شامی مندوب کا مزید کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں امریکہ اور برطانیہ کی حمایت کے باعث اسرائیل کو شام میں کارروائیاں کرنے کی آزادی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی افواج نے اتوار اور پیر کو دمشق کے ایئر پورٹ پر بمباری کی تھی۔ شامی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے30 سے زائد میزائلوں کو تباہ کر دیا تھا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬