‫‫کیٹیگری‬ :
23 January 2019 - 13:19
News ID: 439591
فونت
اقوام متحدہ میں تعینات روس کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ وارسا کانفرنس ایک ایران مخالف اجلاس ہے جس سے علاقائی امن و سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں تعینات روس کے مستقل مندوب وسیلی نیبینزیا نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس وارسا کانفرس میں شریک نہیں ہوگا اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھی اطلاع دے دی گئی.

انہوں نےکہا کہ اس اجلاس کے اصل مقاصد واضح ہیں، ہم نے بعض سفارتکاروں سے یہ بھی سنا ہے کہ وہ اس اجلاس میں شرکت کرنے پر مجبور ہیں.

روسی مندوب نے کہا کہ ایران خطے کا ایک اہم اور بڑا ملک ہے جبکہ وارسا کانفرنس کے مقاصد جانبدارانہ لگتے ہیں.ان کا کہنا تھا کہ خطے کے امن و سلامتی کا قیام مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر ناممکن ہے لہذا علاقائی ممالک اسے اپنی پالیسی میں ترجیح دیں.

وسیلی نیبینزیا نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ امن و سلامتی کے لئے چندفریقی تعاون اور عالمی کوششیں ناگزیر ہیں.

یاد رہے کہ امریکہ مشرق وسطی میں امن و سلامتی کے نام نہاد موضوع پر ایران کے معاملے پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے. امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے مطابق یہ کانفرنس آئندہ ماہ 13 فروری کو پولینڈ میں ہوگی.

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬