رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر کیطرح پاراچنار میں بھی رسول اللہ کے جگر گوشہ آیام فاطمیہ(س) انتہائی عقیدت و احترام سے منائے گئے۔ آج مرکزی امام بارگاہ پاراچنار اور مجلس علمائے اہلبیت کے دفتر میں مجالس عزاء اور سینہ زنی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔
آج 9 فروری3 جمادی الثانی کو بی بی فاطمتہ الزھراء سلام علیہا کی شھادت کی مناسبت سے دفتر مجلس علماء اہلبیت پاراچنار میں ایک عظیم الشان پروگرم انعقاد پذیر ہوا، جس میں جید علماء کرام اور ذاکرین نے اپنے نزرانہ عقیدت پیش کیا۔
صدر مجلس علماء اہلبیت پاراچنار علامہ احمد علی روحانی، علامہ آقای باقر حیدری، آقای گلفام حسین حیدری اور آقای نور اکبر حمیدی صاحب نے خطاب کیا۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بی بی کی مظلومانہ شہادت کا ذکر کرتے ہوئے شرکاء کو غمزدہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اہلبیتؑ کے گھرانے میں سب سے پہلے مظلومانہ شہادت اہلبیتؑ کے اماں اور رحمت اللعالمین پیغمبر اسلام کے جگر گوشہ حضرت بی بی فاطمہ الزہراء (س) کی شہادت سے شروع ہوئی۔ انکی شہادت کے بعد انکے ائمہ کرام اور انکے بی بیوں اور بچوں تک نہیں بخشاگیا۔
انہوں نے کہا کہ نام نہاد اور مفاد پرست مسلمانوں نے اس زمانے میں رسول اللہ ؐ کی رحلت کے کچھ مدت ہی بعد پیغمبر اسلام سے حیا کیے بغیر انکی اکلوتی بیٹی کو ظلم و ستم کے ساتھ شہید کردیا۔
مقررین نے بی بی کے زندگی میں رسول اللہ اور شیر خدا حضرت علیؑ کا دفاع اور خیال رکھتے ہوئے زندگی پر بھی روشنی ڈالی۔ آخر میں آقای سید محمد حسین طاہری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا، اور دعاء خیر کرکے پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ نیز شرکاء کا تواضع ظہرانے سے کیا گیا۔/۹۸۸/ ن