نایجیریا کی اسلامی تحریک نے انکشاف کیا ہے کہ خفیہ ادارے انکے قتل کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک اسلامی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خفیہ ادارے منصوبہ بندی کے تحت شیخ زکزاکی کے قتل کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور سازش کے مطابق اسکی ذمہ داری تحریک اسلامی پر ڈالنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک خفیہ خط پولیس کو لکھا گیا ہے کہ صدارتی انتخابات کے دوران اسلامی تحریک کے حامی جیلوں پر منصوبہ بندی کرسکتے ہیں۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی ادارے منصوبہ بندی کررہے ہیں کہ ایک جعلی حملہ کے دوران جیل میں فایرنگ کا واقعہ رونما کرے اور پھر مقابلے میں شیخ زکزاکی کے قتل کو تحریک اسلامی کے ذمے ڈال دیں۔
تحریک اسلامی کا کہنا ہے کہ وہ قانونی طور پر شیخ زکزاکی کی آزادی کی کوشش کررہی ہے اور کسی قسم کے تشدد آمیز رویے کو رد کرتی ہے۔
شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ تین سال قبل زاریا میں گرفتار کرلیے گیے اور حملے میں شیخ زکزاکی کے تین بیٹے سمیت سینکڑوں حامی شہید کردیے گیے تھے۔
نایجیریا کی اعلی عدالت نے دو سال قبل شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کی آزادی کا حکم دے دیا تھا تاہم حکومت اس پر عمل درآمد سے گریز کررہی ہے۔/۹۸۸/ ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے