‫‫کیٹیگری‬ :
13 February 2019 - 20:26
News ID: 439761
فونت
مولانا کلب رشید:
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر مولانا کلب رشید نے کہا کہ انقلاب اسلامی کو 40 سال گذر گئے، اس دوران اس انقلاب کے خلاف لاتعداد سازشیں کی گئیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ کے پرمسرت موقعہ پر عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما مولانا سید کلب رشید نے رہبر انسانیت مقام معظم رہبری حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور تمام اہل ایران کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران، اسلام کی قوت اور اتحاد و وحدت کا پیغام ہے۔

انقلاب اسلامی، شیعہ یا ایران کا نہیں بلکہ یہ اسلام کے تمام مذاہب اور معارف الٰہی کا انقلاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکتب اہلبیت کے علمی مرکز قم کے مدرسہ فیضیہ سے اٹھنے والا انقلاب، قرآن، اسلام اور امت کی آواز ہے جو پوری دنیا تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کی بھرپور حمایت کرتا آیا ہے، جہاں کی اکثریت آبادی اہلسنت کی ہے۔

مولانا کلب رشید نے کہا کہ انقلاب اسلامی امت کے درمیان وحدت کی تاکید اور تکفیری رویوں کے خاتمے پر زور دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیسوں مجتہدین کے فتاوی موجود ہیں کہ دوسرے مذاہب اسلامی کی توہین جائز نہیں ہے، اس سے اسلام دشمنوں کو شکست ہورہی ہے، جو مسلمانوں میں فرقے کی بنیاد پر اختلاف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

مولانا کلب رشید نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران دنیا کی تمام ملتوں اور ممالک کو وحدت کی دعوت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکہ کی جانب سے تمام تر دباؤ کے باجود یورپی ممالک ایران سے متوسط تعلقات کو قائم کرنے کی سعی کرتے رہے ہیں۔

مولانا کلب رشید نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران ایسے دور میں رونما ہوا، جب مغربی مفکرین دعوے کرتے تھے کہ اسلام کے پاس معاشرتی اور سیاسی مسائل کا حل موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرزند اسلام امام خمینی (رہ) نے 11 فروری 1979ء کو انقلاب برپا کرکے ثابت کردیا کہ صرف اسلام اور قرآن ہی عالمی مسائل حل کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی اتحاد امت محمدی (ص) کے لئے بہتر ہے اور یہی انقلاب اسلامی کا پیغام بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انقلاب عموماً اس ملک کے سیاسی حالات کو بدلتا ہے مگر انقلاب اسلامی ایران، اسلام کی ایسی قوت ہے جس کے پاس عالمی مشکلات کا حل موجود ہے کہ اسلام اور امت مسلمہ پر اعتماد کیا جاسکتا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر مولانا کلب رشید نے کہا کہ انقلاب اسلامی کو 40 سال گذر گئے، اس دوران اس انقلاب کے خلاف لاتعداد سازشیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ عراق کے ساتھ آٹھ سالہ جنگ مسلط کی گئی، 17 ہزار علماء شہید کئے گئے اور اب تک عالمی اقتصادی پابندیوں کا سامنا ہے مگر انقلاب اسلامی نہ صرف موجود ہے بلکہ ایران ترقی یافتہ ممالک کی صف میں آگے کھڑا ہے۔

مولانا کلب رشید نے کہا کہ میں اپنے تمام دوستوں کی جانب سے انقلاب اسلامی ایران کی 40ویں سالگرہ کے پر مسرت موقعہ پر جوانان ایران جنہوں نے کھیل کے میدان سے لیکر سائنس کے میدان تک دین سے لیکر دنیا تک، محراب سے لیکر ممبر تک ہر محاذ پر اسلامی روایات کا پرچم بلند کیا اور رہبر انسانیت مقام معظم رہبری حضرت آیت سید علی خامنہ ای اور تمام اہل ایران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬