رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج ظھر سے پہلے ایکٹرس سے ملاقات میں کہا: حقائق اور انقلاب کی خدمت چاہے جس وسیلہ سے کی جائے اہمیت کی حامل ہے ۔
انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اسلامی آئین اور بنیادوں میں ہنر کی خاص اہمیت ہے کہا: ایکٹرس حق اور باطل سے مقابلہ کے میدان میں اپنے ہنر کو مقاصد دین اسلام اور انقلاب اسلامی کی ترقی کی راہ میں صرف کریں ، کیوں کہ اگر ہنر حق، ایمان اور انقلاب کی تقویت میں بروئے کار لایا جائے تو خاص اہمیت کا حامل ہوگا کیوں کہ اس کے ذریعہ بہت سارے لوگوں کو اپنی طرف لایا جاسکتا ہے ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا کا خطبہ فدک اور حضرت زینب(س) کا دربار یزید میں خطبہ ، اسلامی ہنر کی جلوہ گاہ ہے کہا: عصر حاضر میں حق و باطل کے درمیان ہونے والی عظیم جنگ میں دینی ہنر باطل کو ناکام بنانے کا وسیلہ ہے ۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مختلف زاویے اور میدانوں میں ہنر ، اسلام کی ترقی کا سبب ہے کہا: ہنرمند افراد اپنی دنیا کے حالات سے آگاہی حاصل کریں اور بشری تقاضے کے تحت دینی ہنر نمائی کریں تاکہ باطل پلیٹ فارم پر موثر واقع ہوسکے۔
مرجع تقلید وقت نے یاد دہانی کی: اسلامی معاشرہ کے ہنرمند افراد ، مختلف طریقہ سے اسلام کی ترقی کے اسباب فراہم کریں ۔
انہوں نے تاکید کی : ماضی میں ہنر شعر ، قلم اور تقریر کے ذریعہ بیان ہوا کرتا تھا مگر آج ہنر فیلم کی صورت میں کافی ترقی کرچکا ہے کہ جس سے بخوبی استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔/۹۸۸/ ن