‫‫کیٹیگری‬ :
25 April 2019 - 13:18
News ID: 440256
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
جلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے سبب مخدوش صورت حال کا سامنہ ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے وزیر اعظم پاکستان کے دورہ ایران پر میڈیا سیل سے جاری بیاں میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور انکے وزراء کو کامیاب دورہ ایران پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات کی جڑیں بہت گہری اور تاریخی ہیں امید کرتے ہیں کہ دونوں حکومتیں خطے میں امن اور اقتصادی و معاشی ترقی کیلئے ملکر آگے بڑھیں گی، باہمی سطح پر مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے عوام اور حکومتیں کے حق میں ہیں۔ 

انھوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ ریپٹ ری ایکشن فورس کا قیام خوش آئند اقدام ہے۔بارڈر کی سیکورٹی دونوں ملکوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اس کو مضبوط کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکتا ہے۔ ایران پاکستان کے مابین سیکورٹی خدشات دور کرنے اور تجارتی روابط کو بڑھانے کے اعلانات خوش آئند ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کو اس حساس موقع پر انتہائی دانشمندانہ کردار ادا کرنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ دشمن ہمیں ہمسایہ ملک کے ساتھ اُلجھانے میں مصروف ہے۔ لہذا ہمیں ایک بیدار قوم بن کر دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو دہشتگردی کے سبب مخدوش صورت حال کا سامنہ ہے۔لہذا اس صورت حال پر کسی پارٹی کو سیاست نہیں کرنی چاہئے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ تمام جماعتوں کو چاہئے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ دہشت گردی کے اس ناسور سے مملکت خدادادِ پاکستان کو نجات مل سکے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬