‫‫کیٹیگری‬ :
11 May 2019 - 19:38
News ID: 440358
فونت
پاکستان کے وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت  کو تمام آئمہ مساجد کو گریڈ 14 سے 16 تک نوکریاں دینی چاہییں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت  کو تمام آئمہ مساجد کو گریڈ 14 سے 16 تک نوکریاں دینی چاہییں ۔

وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ ایک بہت چھوٹے گروپ کیلئے وسائل مختص کرنے کے بجائے ریاست کوچاہیئے کہ تمام مساجد میں امام مساجد کوگریڈ 14 تا 16 نوکریاں دے، اس سے مخصوص ٹولے کی اجارہ داری بھی ختم ہوگی اور ایک ڈسپلن بھی آئے گا۔ 

فواد چوہدری نے کہا کہ اس سلسلے میں صوبائی وزراء اعلیٰ کواپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری  کا کہنا تھا کہ 15ویں روزے تک قمری  کیلنڈر بن جائے گا اور ایک ویب سائٹ بھی بنارہے ہیں جس پر کلک کر کے چاند بھی دیکھا جا سکے گا تاہم یہ فیصلہ شہریوں کو کرنا ہے کہ وہ جدید سمت پر چلنا چاہتے ہیں یا روایتی طریقے پر ہی چلنا چاہتے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬