‫‫کیٹیگری‬ :
11 May 2019 - 20:19
News ID: 440360
فونت
آیت الله علم الهدی:
خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمایندہ نے بیان کیا : خداوند عالم نے انسان کے جسم میں دو قلب نہیں دیا ہے ۔ ایسا نہیں ہو سکتا ہے کہ اہل بیت علیہم السلام سے محبت بھی کریں اور کفار و منافقین کی پیروی بھی کریں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ مشہد کے مشہور و معروف استاد و امام جمعہ آیت الله سید احمد علم الهدی نے مشہد کے مہدیہ میں تفسیر کے منعقدہ جلسہ میں سورہ مبارکہ احزاب کی تفسیر میں اس اشارہ کے ساتھ کہ اہل بیت علیہم السلام کے دشمن سے بیزاری ان سے محبت و الفت کی نشانی ہے بیان کیا : روایت میں بیان ہوا ہے کہ اگر کوئی دیکھنا چاہتا ہے کہ ہماری محبت دل میں پائی جاتی ہے اور ہمارا چاہنے والا ہے تو اس کو اپنے قلب میں دیکھنا چاہیئے کہ اس میں ہمارے دشمن کے لئے کوئی جگہ تو نہیں پائی جا رہی ہے اگر اس کے قلب میں میرے دشمن کی ذرہ برابر بھی محبت ہے تو وہ مجھ میں سے نہیں ہے اور میں ان میں سے نہیں ہوں ۔

خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمایندہ نے آیت «مَا جَعَلَ اللَّهُ لِرَجُلٍ مِنْ قَلْبَيْنِ فِي جَوْفِهِ» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : اس آیت اور اس سے قبل کی آیات کی طرف توجہ کی جائے تو وحی کی اطاعت کرنے کی ضرورت اور کفار و منافقین کی اطاعت نہ کرنے کی تاکیدات تک پہوچے نگے کہ انسان اپنے دل میں خداوند عالم کی اطاعت و محبت بھی اور اسی وقت کفار کی پیروری و محبت بھی رکھے تو یہ نہیں ہو سکتا ہے ، کیوں کہ خداوند عالم نے انسان کے جسم میں دو قلب قرار نہیں دیا ہے ۔

انہوں نے یاد دہانی کرائی ہے کہ مومنین اور مسلمان ایسا دعوا نہیں کر سکتے ہیں کہ میں صاحب ایمان ہوں لیکن طرز زندگی و فکری اصول کفار و منافقین کی فکر کے مطابق ہو ۔ مغرب پرستی اور لیبرل و ڈیموکریسی دینی عقیدہ و ایمان کے ساتھ ممکن نہیں ہے ، لیکن اس مسئلہ میں جدید ٹیکنولوجی و سائینس کو شامل نہیں کیا جا سکتا ہے لیکن انسان کو چاہیئے کہ اپنے اصول و جہان بینی کو غیر توحیدی فکر کی طرف رجوع کرنے سے دوری اختیار کرے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬