اے سی سٹی نے کہا کہ ایم سی ایل کے اہلکار یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر نکلنے والے جلوس کے روٹس پر پیچ ورک کو مکمل کریں گے اور ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ستھرائی کے عمل کو یقینی بنائے گی۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی سٹی شاہد محبوب نے 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر نکلنے والے جلوس کے حوالے سے لائسنس ہولڈر احمد مبارک کیساتھ مبارک حویلی میں ملاقات کی۔
اے سی سٹی نے کہا کہ ایم سی ایل کے اہلکار یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر نکلنے والے جلوس کے روٹس پر پیچ ورک کو مکمل کریں گے اور ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ستھرائی کے عمل کو یقینی بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹ کے راستوں پر جاری تعمیراتی کام کے ملبے کو ہٹایا جائے اور لیسکو لٹکتے ہوئے تاروں کو جلوس کے روٹ سے فوری ہٹائے۔
انہوں نے کہا کہ ایم سی ایل جلوس کے راستوں پر مناسب لائٹس کے انتظامات کو یقینی بنائے گی۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے