رسا نیوز ایجنسی کے عالمی رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق سفیر امام حسین علیہ السلام کے عنوان سے نویں کانفرنس ۸ جون سے ۱۰ جون ۲۰۱۹ تک روضہ مطهر حضرت مسلم بن عقیل (علیه السلام) عراق کے شہر کوفہ میں منعقد ہوا ۔
مسجد کوفہ کے متولی سید محمد مجید موسوی نے اس کانفرنس کے سلسلہ میں بیان کیا : یہ کانفرنس تین روز تک جاری رہے گا ۔
اس کانفرنس کے ضمن میں مختلف پروگرام جیسے نشست تخصصی امام مھدی (عج) ، مقابلہ تالیف کتاب ، قصہ نگاری ، داستان نگاری اور مسلم بن عقیل (علیه السلام) کے عنوان سے تحقیق ، تصویری نمایش کا انعقاد اور عربی خطوط نویسی منعقد کیا گیا ۔
وزارت اوقاف شیعہ کے سربراہ حجت الاسلام سید علاء موسوی ، تعلیم و تربیت وزارت کے سربراہ عبد علی سفیح اور مسجد کوفہ کے متولی سید محمد مجید موسوی نے کانفرنس میں تقریر کی ۔
کانفرنس کے اختمامی مراحل میں مولفین کتاب و سفیر امام حسین (ع) عالمی کانفرنس کے فعال افراد کی خدمت میں انعام تقسیم کیا گیا ۔