29 June 2019 - 16:08
News ID: 440685
فونت
حجت الاسلام والمسلمین مجتهد شبستری:
خبرگان رھبر کونسل کے رکن نے اسلامی جمھوریہ ایران کے بارڈر کو دشمن کی ریڈ لائن جانا اور کہا: ملک کا بارڈر کراس کرنے والے دشمنوں کو امان میں نہ ملے گا ۔

خبرگان رھبر کونسل میں مغربی آذربایجان کے عوامی نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین جواد مجتهد شبستری نے رسا نیوز ایجنسی کی سیاسی سرویس کے رپورٹر سے گفتگو میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے ہاتھوں امریکی ڈرون مار گرائے جانے کو دشمنوں کے لئے خاص پیغام کا حامل جانا اور کہا: یہ اقدام امریکا اور علاقہ میں موجود اس کے الہ کاروں کے لئے خاص پیغام رکھتا ہے ۔ 

انہوں نے مزید کہا: دشمن اس اقدام کے ذریعہ اس بات کی جانب متوجہ ہوگیا کہ ہم پوری طاقت کے ساتھ ملک کے بارڈر اور قومی منافع کے مدافع ہیں اور رہیں گے ۔

حجت الاسلام والمسلمین مجتهد شبستری نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اسلامی جمھوریہ ایران کے بارڈر دشمن کی ریڈ لائن ہے کہا: ملک کا بارڈر کراس کرنے والے دشمنوں کو امان میں نہ ملے گا ۔

خبرگان رھبر کونسل میں مغربی آذربایجان  کے عوامی نمائندہ نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ہم دشمن کو ملک میں گھسنے کا موقع نہ دیں گے کہا: اسلامی جمھوریہ ایران ، متجازوں اور سامراجی طاقتوں کے مقابل سرخم نہ کرے گا ۔

انہوں نے اپنے بیان کے سلسلہ کو اگے بڑھاتے ہوئے مذاکرہ اور گفتگو کی سیاست کے قائل افراد اور جنگ و صلح کے دو راستہ ترسیم کئے جانے والوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا: امتحان کرنے والا دوبارہ خطا نہیں کرسکتا ، ایسا مذاکرہ جس کا پیغام ذلت و رسوائی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ، اس مقام پر مذاکرہ ،  بے معنی و بے مفھوم ہے اور پوری طاقت و اقتدار کے ساتھ دشمن کا جواب دیا جایا ضروری ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین مجتهد شبستری نے یاد دہانی کی: اج ایران سے محبت کرنے والے ہر ایرانی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ہاتھوں ملک کا دفاع کئے جانے پر غرور اور عزت کا احساس کیا ہے ۔

خبرگان رھبر کونسل میں مغربی آذربایجان  کے عوامی نمائندہ نے اخر میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے دلیرانہ اقدام کی جانب اشارہ کیا اور کہا : اج بعض ممالک نے یہ تمنا کی ان کا ملک اور دیگر ممالک بھی ایران کی طرح عزت و قدرت کے ساتھ اپنے ملکی حدود اور بارڈر کا دفاع کرتے ۔/ ن ۹۸۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬