رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام کے ذریعہ فقیہ ربانی آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغام مندرجہ ذیل ہے :
بسم الله الرحمن الرحیم
فقیہ ربانی آیت اللہ حاج سید محمد حسینی شاہرودی انقلاب سے قبل نجف اشرف کے ممتاز فقہاء میں شامل تھے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد وہ قم منتقل ہوگئے جہاں انھوں نے حوزہ علمیہ قم میں شاندار خدمات انجام دیں ۔ حوزات علمیہ قم و نجف اشرف اور تمام چاہنے والے اور مرحوم کے شاگردون خاص کر ان کے اہلخانہ، فرزندوں اور شاگردوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور ان کے درجات کو بلند فرمائے۔
سیّدعلی خامنهای
۱۸ تیر ۹۸
۹ جولائی ۲۰۱۹
قابل ذکر ہے کہ فقیه ربانی مرحوم آیت الله سید محمد حسینی شاهرودی کے انتقال پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے آج رات میں بروز سہ شنبہ شب ۹ جولائی ۲۰۱۹ نماز مغرب و عشاء کے بعد ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں مجلس ترحیم منعقد کی جائے گی ۔