‫‫کیٹیگری‬ :
11 July 2019 - 13:11
News ID: 440780
فونت
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے معارف اسلامی و انسانی کے ذیلی ادارے شعبہ الخطابة الحسینیۃ برائے خواتین کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران خواتین کے لیے تخلیقی،علمی، ادبی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں پر مشتمل پروگرام کا انعقاد۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شعبہ الخطابة الحسینیۃ برائے خواتین کی جانب سے خواتین کے لیے تخلیقی، علمی، ادبی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں پر مشتمل پروگرام کا انعقاد ۔

کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی اور استحکام میں خواتین اور خصوصا نوجوان خواتین کے کردار سے انکار ممکن نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام خواتین کی تعمیری، تخلیقی، علمی، ادبی، ثقافتی اور فکری صلاحیتوں کو فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے خواتین کی ان صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور معاشرے کو بہترین اخلاقی وعلمی بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے کئی منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔

اسی ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے معارف اسلامی وا انسانی کے ذیلی ادارے شعبہ الخطابة الحسینیۃ برائے خواتین کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران خواتین کے لیے تخلیقی،علمی، ادبی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں پر مشتمل پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔

یہ پروگرام بچیوں اور خواتین کی عمر اور لیول کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوئے بیس مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس پروگرام میں 490 خواتین اور بچیوں شرکت کر رہی ہیں۔

اس کورس کا نصاب تخلیقی، علمی، اخلاقی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ فقہی، عقائدی، تلاوت قرآن پاک اور ائمہ اطہار علیہم السلام کی حیات طیبہ پر مبنی دروس پر مشتمل ہے۔

اس کے علاوہ پروگرام کے دوران خواتین اور بچیوں کو عربی خطاطی اور فنون لطیفہ سکھانے کے لیے تربیتی ورکشاپس بھی منعقد کی جائیں گی جبکہ بچیوں اور خواتین کو انگریزی زبان سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے انگریزی زبان پر لیکچر بھی دیے جائیں گے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬