رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے روحانی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے بحرین کے مظلوم قیدیوں کے نام خط میں کہا ہے کہ بحرین کے مظلوم شہریوں کو حق بات کی خاطر جیل میں قید کیا گیا ہے۔
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے بحرینی شہریوں کو شریف اور نجیب قراردیتے ہوئے کہا کہ بحرینی شہریوں کو صرف جمہوریت کے مطالبہ کی وجہ سے جیل میں بند کیا گیا ہے۔
آیت شیخ عیسی قاسم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بحرینی قیدیوں کا حق کا پیغام نور کی مانند بحرینی جیلوں کی دیواروں سے نکل کر دلوں کو روشن اور منورکررہا ہے۔
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے بحرینی قیدیوں کے صبر و استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فتح حق کو نصیب ہوگی ۔ اللہ تعالی آپ کے ساتھ ہے اور اللہ تعالی کی نصرت اور مدد سے آپ کامیاب ہوجائیں گے آپ کی تحریک کو فتح نصیب ہوگی اوراللہ تعالی آپ کے دشمن کو ذلیل و رسوا کرےگا۔/۹۸۸/ ن