رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، آیت الله «محمد آصف محسنی» کی مجلس ترحیم، نجف اشرف میں منعقد کی گئی جس میں شھر کے علماء و مراجع عظام تقلید نے شرکت کی ۔
اس مجلس میں مراجع تقلید نجف اشرف میں سے حضرت آیت الله شیخ اسحاق فیاض و حضرت آیت الله شیخ محمد یعقوبی اور دیگر مراجع کے نمائندوں نیز حوزہ علمیہ نجف اشرف کے اساتذہ ، طلاب ، مومنین ، سیاسی، سماجی اور ثقافتی شخصیتوں نے شرکت کی ۔
حضرت آیت الله یعقوبی نے اس عظیم القدر عالم دین کے انتقال کی حضرت صاحب الزمان (عج الله تعالی فرجه الشریف)، حوزه علمیہ نجف اشرف اور حضرت آیت الله محسنی کے خانوادے کی خدمت میں تسلیت پیش کی اور کہا: خداوند متعال سے اپ کی درجات کی بلندی اور اپ کو امام حسین (علیه السلام) و اهل بیت (علیهم السلام) سے محشور ہونے کی دعا کرتا ہوں ۔
واضح رہے کہ ایت اللہ محمد آصف محسنی قندهاری ۱۳۱۴ ھجری شمسی میں پیدا ہوئے اور بیماری کے سبب ۵ اگست ۲۰۱۹ عیسوی کو کابل میں انتقال کرگئے اور ۶ اگست ۲۰۱۹ عیسوی کو اپ کی مدرسه خاتم النبیین شھر کابل میں تدفین کردی گئی ۔
اپ شیعہ علماء کونسل افغانستان کے سربراہ، حوزہ علمیہ خاتم النبیین اور یونیورسٹی کے موسس ، مجمع جهانی اهل بیت کی سپریم کونسل کے رکن، حرکت اسلامی پارٹی افغانستان کے سابق لیڈر اور تہذیب ٹی وی کے موسس تھے ۔
ایت اللہ محمد آصف محسنی قندهاری فقہ اور اصول فقہ میں سید محسن حکیم اور سید ابوالقاسم خوئی کے شاگردوں میں سے تھے اور رجال، فقہ اور حدیث میں اپ کے گراں بہا اثار موجود ہیں ، محققین کتاب بحوث فی علم الرجال کو علم درایة الحدیث میں اپ کا یادگاری اثر بتاتے ہیں ۔/۹۸۸