رسا نویز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے ایک نو جوان نے امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک میں حاضری دے کر دین اسلام قبول کرلیا اور اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام علی رکھ لیا ۔
اس سے پہلے اس کا نام ڈينیل تھا ، اس نومسلم نوجوان کا کہنا تھا کہ جب پہلی بار ایران آیا تھا تو ایران کے مختلف شہروں کے سبھی تاریخی مقامات اور مساجد کا دورہ کیا تھا اس لئے ایران اور ایرانی عوام کے بارے میں میرے خیالات انتہائي مثبت او راچھے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مختلف مساجد کے وزٹ کے دوران مسلمانوں کے عقائد و نظریات جاننے میں بہت زیادہ دلچسپی پیدا ہوئی اسی لئے اپنے ہمراہ ایرانی دوستوں سے دینی مسائل کے بارے میں بہت زیادہ گفتگو کی اور دین کےاسلا م کے بارے میں جتنی زیادہ معلومات ہوتی جارہی تھی میں خود کو اس دین سے اتنا ہی زیادہ قریب محسوس کررہا تھا
اس نو مسلم فرانسیسی نوجوان نے کہا کہ اپنے ملک واپسی کے بعد اسلام کے بارے میں مزید تحقیق و مطالعے کا شوق پیدا ہوا جس کی وجہ سے اسلام سے متعلق بہت زیادہ تحقیق کی۔
انہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ کروڑوں کی تعداد میں مسلمان مختلف مذاہب کے ساتھ اس کرہ ارض پر زندگی بسر کر رہے ہیں لیکن ان میں سے بہت تھوڑے سے افراد اس دین کے چہرہ کو بگاڑ کر پیش کرنے کی کوشش کررہے ہيں جس سے مغربی ممالک غلط فائدہ اٹھاتے ہیں اور دین اسلام کے خلاف مختلف طریقوں سے پروپگینڈے کرتے ہیں۔
نومسلم فرانسیسی نوجوان علی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام بہت ہی متمدن اور کھلے ذہن کے ہيں اسی لئے حتی ایسے افراد کا بھی وہ گرم جوشی سے استقبال کرتے ہیں جو دین سے لاتعلق بھی رہتے ہيں ۔
انہوں نے کہا کہ مذہب ثقافتوں کا اہم ستون ہے اور ملکوں کی ثقافت میں مذہب کا بہت ہی مؤثر کردار ہوتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام بہت قدیم تہذیب و تمدن کے حامل ہیں اور اس حقیقت کا ان کی مہمان نواز یوں اور پرخلوص رویّوں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے
اس نو مسلم فرانسیسی نوجوان نے حرم مطہر رضوی کے بارے میں اپنے تأثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار جب مشہد مقدس آیا تھا تو اس مقدس بارگاہ کی نسبت میرے دل میں خاص کشش پائی جاتی تھی اور آج جب کہ اس بارگاہ میں مسلمان ہوا ہوں تو اسے خدا کی جانب سے ایک بہت بڑی عنایت سمجھتا ہوں
آستان قدس رضوی کے ادارہ امور زائرین غیر ایرانی کی جانب سے منعقدہ اس تقریب کے اختتام پر اس نو مسلم نوجوان کو ایک جلد قرآن پاک، دینی کتب اوردیگر ثقافتی ومذہبی تحائف اور تبرکات سے نوازا گیا۔