رسا نیوز ایجنسی کے عالمی سرویس کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین عراق کے مشھور شیعہ عالم دین اور بغداد کے امام جمعہ آیت الله سید یاسین موسوی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکن خود دھشت گرد اور دھشت گرد پرور ہیں ۔
اس مشھور عالم دین نے مزید کہا: عراقی وزیر آعظم عادل عبد المهدی نے الشحد الشعبی کے اسلحہ اسٹور پر ہونے والے حالیہ حملے پر عکس العمل پیش کرتے ہوئے تحقیقات ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا اور عالمی اتحادیوں کے جنگی جہاز کو عراقی آسمان میں پرواز کرنے سے روک دیا ۔
انہوں نے یاد دہانی کی: عراقی شھری ، الشحد الشعبی کے اسلحہ اسٹور پر حملے کے ذمہ دار کا نام سننے کو بیچین ہیں خصوصا اس حوالے سے کہ ابھی تک اس حملہ میں غاصب صھیونیت اور امریکا کا ہاتھ واضح ہوچکا ہے ۔
بغداد کے امام جمعہ نے بیان کیا: بعض عراقی اس بات میں کوشاں ہیں کہ امریکا کو اس حملہ سے مبرا کرسکیں تاکہ کسی قسم کی جنگ نہ ہونے پائے مگر یہ بہانہ ھرگز اس بات کا باعث نہیں بنے گا کہ عراق کا استقلال اور اس کی حاکمیت زیر سوال جائے جیسا کہ دشمن کے مطالبات کے سامنے ملت عراق سرتسلیم خم نہیں کرسکتی ۔
واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل الحشد الشعبی کے اسلحہ ڈیپو میں مشکوک بم بلاسٹ ہوا تھا کہ بعض عراقی مڈیا اس کی وجہ ڈرون حملہ بتاتے ہیں ۔
دوسری جانب آیت الله سید کاظم حسینی حائری نے عراق میں موجود امریکن فوجیوں کو باہر نکالنے کا مطالبہ کیا تھا نیز انہوں نے کہا تھا کہ امریکن خود دھشت گرد اور دھشت گرد پرور ہیں ۔ /۹۸۸/ ن