‫‫کیٹیگری‬ :
28 August 2019 - 15:51
News ID: 441166
فونت
امام صادق یونیورسٹی میں شعبہ ریسرچ کے ذمہ دار:
سرزمین ایران کے مشھور اسکالر سید مجتبی امامی نے کہا: اربعین، ایک معنوی مقناطیس کے لحاظ سے ادیان و مذاھب سے گفتگو سے بالاتر ، انسان کی گمشدہ معنویت سے تعبیر کیا جاسکتا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، امام صادق یونیورسٹی میں شعبہ ریسرچ کے ذمہ دار سید مجتبی امامی نے آج امام صادق(ع) یونیورسٹی میں « امام حسین(ع) عیسائی افکار میں اتحاد کی نشانی » کے عنوان سے منعقد ہونے والی تخصصی نشست میں کہا: زیارت اربعین کے مطالعہ سے اج اہم مطالب دستیاب ہوئے ہیں ۔

امام صادق یونیورسٹی میں شعبہ ریسرچ کے ذمہ دار نے مزید کہا: اج ہم معنوی تجربہ نام سے عمیق ترین سطح تک پہونچ چکے ہیں ، اسلام اور عیسائی اور دیگر ادیان میں یہ توانائی موجود ہے کہ ایک دوسرے کے معنوی تجربات سے استفادہ کریں البتہ اس کے معنی ایک دوسرے کا دین اپنانا نہیں ہے ۔

سید مجتبی امامی نے اربعین پیدل مارچ کو معنویت کے تشنہ، عصر حاضر کے انسانوں کے لئے ایک بے نظیر موقع جانا اور کہا: اس معنوی تجربہ کا وجود بہت حَسین اور عظیم ہے کہ جو تمام انسانوں کو ایک دوسرے پاس یکجا کردیتا ہے اور سبھی ایک دوسرے سے مستفید ہوتے ہیں ، نجف سے کربلا تک کا راستہ ایک معنوی مقناطیس ہے کہ اگر دنیا کے لوگ اس سے باخبر ہوجائیں تو اس معنوی تجربہ کو کو حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬