‫‫کیٹیگری‬ :
05 September 2019 - 07:53
News ID: 441230
فونت
حجت الاسلام حسن ظفر نقوی :
معروف عالم دین نے کہا کہ حسینی قیام سے مسلم حکمرانوں کو جرأت و بہادری اور حوصلے کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھنا ہوگا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق معروف عالم دین حجت الاسلام حسن ظفر نقوی نے امام بارگاہ شہدائے کربلاء کراچی میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران کہا کہ کربلا کے میدان میں حق و باطل کا فرق واضح ہوگیا اور جب ظلم حد سے بڑھا تو امام حسین (ع) اور ان کے خانوادے نے جہاد کیلئے علم بلند کرکے طاغوتی طاقتوں سے جنگ کی اور ان کو نیست و نابود کیا گیا اور مسلمانوں نے سب سے بڑے لشکر سے جنگ کی اور اسلام کو حیات نو عطا کی۔ 

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ دین اسلام کو سربلند کرنے کیلئے حسینی کردار آج بھی دنیا بھر میں عیاں ہے، جبکہ فتنہ و فساد کی سیاست اپنے عروج پر ہے اور ہر طرف کشت و خون کا بازار گرم ہے، ایسے میں مسلم حکمرانوں کو جرأت و بہادری اور حوصلے کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھنا ہوگا اور یہ بات ثابت کرنا ہوگی کہ مسلمان آج بھی عظیم قوم ہے اور جب بھی اسلام کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا گیا تو اس کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے مسلمان متحد ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬