خطیب جمعہ تہران:
تہران کے خطیب جمعہ نے ایران کے تیسرے اقدام کو ایٹمی معاہدے کے حوالے سے یورپی ملکوں کی وعدہ خلافی کا جواب قرار دیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری نے اس ہفتے کی نماز جمعہ کے خطبوں میں یورپی ملکوں پر زور دیا کہ وہ ایٹمی معاہدے کے تحت کیے گئے وعدے پورے کریں۔
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ یورپی ملکوں کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی پابندی نہ کرنے کی صورت میں ایران ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
اس موقع پر نمازیوں نے نعرے لگا کر ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی کے فیصلے کی حمایت کا اعلان کیا۔
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ دنیا میں امریکی بالادستی کا خاتمہ ہورہا ہے اور مغربی ایشیا میں اس کی پے در پے ناکامیاں واشنگٹن کے زوال کا ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی سیاسی، اقتصادی، اجتماعی اور ثقافتی طاقت ختم ہوگئی ہے اور دنیا اب مابعد امریکہ دور کی جانب رواں دواں ہے۔/۹۸۸/ ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے