05 September 2019 - 08:08
News ID: 441233
فونت
محمدجواد ظریف :
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ڈالر کی برتری اور اس ملک کی معیشت کو دوسروں پر حملے کے لئے بطور ہتھیار استعمال کرنا،اس کی نابودی پر منتج ہوگا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈھاکے میں اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمدجواد ظریف کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو پابندیاں لگانے کے لت پڑ گئی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہاکہ امریکی حکام آئے دن کسی نہ ملک کے خلاف پابندیاں لگانے کا اعلان کرتے ہیں تاہم ایران پر ان بابندیوں کا اثر ہونے والا نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی معاملات کو ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنے سے خود امریکہ کی معیشت تباہی کے راستے چلی جائے گی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جب بھی امریکہ پابندیاں ختم اور ایٹمی معاہدے میں واپس آجائے،گا وہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہوسکتا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬