‫‫کیٹیگری‬ :
07 September 2019 - 11:58
News ID: 441241
فونت
نجف اشرف کے امام جمعہ:
نجف اشرف عراق کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی نے امریکی چائنل «الحرة» کو داعشیوں کا حامی جانا اور کہا: شیعہ حتی اسلامی حکومتوں کے ہاتھوں بھی تکلیف و اذیت میں مبتلی ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹر کی نجف اشرف عراق سے رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو حسینیه فاطمه کبری سلام اللہ علیھا میں کثیر نمازیوں اور عبادت گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا، بعض عرب ممالک میں شعائر حسینی اور مجالس برپا کرنے کے جرم میں شیعوں کو آزار و اذیت دیئے جانے پر شدید تنقید کی اور کہا: یہ حکومتیں زبان اور منطق کے طرز کو نہیں پہچانتیں کیوں کہ یہ فقط کچلنا ، قتل کرنا اور جسموں کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا جانتی ہیں ۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے مزید کہا: ہر وہ حکم جو انسان کی ذاتی آزادی کے نقض کرنے کا سبب بنے جیسا کہ نائجیریا ، بحرین ، یمن اور کشمیر میں انجام پارہا ہے اس بات کا بیانگر ہے کہ حکومتوں کا اسرائیل سے گہرا دوستانہ ہے ۔

حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی نے واضح طور سے کہا: بعض عرب حکمرانوں کے شیعوں کے خلاف اقدامات اس بات کی نشانی ہیں کہ ان کے افکار یزیدی اور اموی ہیں اور وہ اس بات سے بھی بخوبی واقف ہیں کہ شیعوں کے افکار و نظریات و جزبات حسینی ہیں ، وہ نظریات و جزبات جو ان کی ظالمانہ حکومت اور سلطنت کو مٹا دیں گے اور شیعہ ھرگز اس کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کریں گے ۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے آمریکی چائنل «الحرة» کی جانب سے شیعہ دینی مراکز اور مراجع عظام تقلید کے خلاف انجام پانے والے اقدامات پر عکس العمل پیش کیا اور کہا: «الحرة» چائنل لوگوں کی بیداری اور سافٹ جنگ سے مقابلہ زمنیہ فراہم کرے گا کیوں کہ عراقی عوام اس بات سے بخوبی اگاہ ہیں کہ الحرۃ چائنل عراقی منافع  کا حامی نہیں ہے ، الحرۃ وہی چائنل ہے جس نے دھشت گرد گروہ داعش کے عراق داخل ہوتے وقت انہیں اسلامی ریاست کے عنوان سے خطاب کیا اور اس نے داعش کی حمایت میں کسی قسم کی کسر نہ چھوڑی ۔

واضح رہے کہ عراق کے مواصلاتی ادارے نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں اس امریکی چائنل کی جانب سے عراق کے دینی مراکز کی توھین کئے جانے کی وجہ سے تین ماہ تک اس کی تمام فعالیتوں کو بند کئے جانے اور ان سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس بیانیہ میں ایا ہے کہ اس طرح کے عمل کی تکرار کی صورت میں مستقبل میں اس امریکن چائنل کے خلاف سخت قدم اٹھائے جائیں ۔

عراق کے مواصلاتی ادارے نے بھی تاکید کی ہے کہ جس جس کا بھی اس امریکی چائنل کی وجہ سے نقصان ہوا ہے وہ اس چائنل کے خلاف شکایت کرسکتا ہے ۔/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬