05 September 2019 - 08:05
News ID: 441232
فونت
بحرین پر قابض آل خلیفہ کی آمر حکومت نے محرم الحرام کی آمد پر بحرین کے انقلابی شہریوں کو کچلنے کیلئے اپنی تازہ کمپین میں 26 اگست سے یکم ستمبر کے دوران صرف ایک ہی ہفتے میں 23 افراد کو گرفتار کر لیا ہے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں قائم انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بحرین پر قابض آل خلیفہ کی آمر حکومت نے محرم الحرام کی آمد پر بحرین کے انقلابی شہریوں کو کچلنے کیلئے اپنی تازہ کمپین میں 26 اگست سے یکم ستمبر کے دوران صرف ایک ہی ہفتے میں 23 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آل خلیفہ کی آمر حکومت نے 20 افراد کو ان کے گھروں پر چھاپہ مار کر جبکہ "ملک فہد" محل سے 1، انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 1 اور سڑک پر راہ چلتے 1 راہگیر کو بھی گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی سے بحرین پر قابض آل خلیفہ کی آمر حکومت نے وسیع پیمانے پر حکومت مخالف نظریات کے حامل عام شہریوں کو دہشتگردی کی حمایت اور دہشتگردانہ اقدامات کے ارتکاب جیسے سنگین الزامات لگا کر گرفتار کرنیکا کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ انہی بےبنیاد الزامات کو بہانہ بنا کر کئی ایک سیاسی مخالفین کے عدالتی قتل کے خلاف گذشتہ ماہ بحرین سمیت پوری دنیا میں آل خلیفہ کے سفاک اقدامات پر احتجاجی مظاہرے بھی برپا کئے جاتے رہے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬