‫‫کیٹیگری‬ :
10 September 2019 - 11:41
News ID: 441256
فونت
حسینیہ امام خمینی رہ میں ؛
شب عاشورای حسینی کی عزاداری حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور تینوں قوا کے سربراہان کی موجودگی میں حضرت امام حسین (ع) اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام حسین علیہ السلام کی شہادت پر شب عاشورای حسینی کی عزاداری رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور تینوں قوا کے سربراہان اور ہزاروں عزاداروں کی موجودگی میں حضرت امام حسین (ع) اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی یاد میں مجلس عزا حسینیہ امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوئی۔

اس مجلس میں حجت‌الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی تقریر کرتے ہوئے حضرت امام حسین علیہ السلام کے قیام کے مخالفین کو حکومتی نوکر، عافیت طلب اور خواص کے تین گروہوں میں تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے اسلام کی نصرت اور مدد میں تینوں گروہوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا، کیونکہ حضرت امام حسین علیہ السلام کا قیام الہی دستور پر مبنی تھا اور امام حسین علیہ السلام کے تمام ساتھی امام شناس اور حق کے سامنے سرتسلیم خم تھے۔ 

انہوں نے بیان کیا : حضرت سیدالشهدا امام حسین (ع) کا مخالف ایک وہ گروہ تھا جو حکومت کی نوکری و غلامی کرتا تھا کہ جس کو امام حسین علیہ السلام کے شجاعانہ و قاطعانہ جواب کا سامنا کرنا پڑا ۔

حجت الاسلام رفیعی نے حضرت اباعبدالله الحسین علیہ ‌السلام کی تحریک کا مخالف دوسرا گروہ آرام طلب افراد جانا ہے اور بیان کیا : حضرت اباعبدالله الحسین علیہ ‌السلام کے مخالفین کا تیسرا گروہ خواص افراد میں سے تھے اگر چہ ان کا سابق جہاد کرنے والوں میں سے تھا لیکن ان کے اندر تحلیل و حقیقت سمجھنے کی صلاحیت نہیں تھی کہ جس کی وجہ سے امام علیہ السلام نے ان سے استدلال سے مقابلہ کیا ۔

انہوں نے اس تاکید کے ساتھ کہ امام حق کے سامنے تسلیم کا لازمہ کامیبای و کامرانی ہے وضاحت کی : حضرت اباعبدالله الحسین علیہ ‌السلام کے قیام خداوند عالم کے حکم کے تحت تھا اور کربلا میں ان کے تمام اصحاب و انصار امام شناس اور تسلیم بر حق پہ تھے ۔

اس مجلس میں اسی طرح ایران کے مشہور نوحہ خواں جناب آتشکار و محمدرضا طاهری نے امام حسین اور ان کے اہل بیت علہیم السلام کی مصیبت پر مراثیہ و نوحہ خوانی کی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬