بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے عاشور کے روزحسینی عزاداروں پر حملہ کیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی العہد سے رپورٹ کے مطابق، بحرین میں امریکہ و اسرائیل نواز آل خلیفہ کی جابرحکومت نے حسینی عزاداروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد عزادار زخمی ہوئے ہیں۔
بحرینی فورسز نے حسینی عزاداروں کے جلوس پرلاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بحرینی حکومت کے کارندوں نے بڑی تعداد میں علمائے کرام، ذاکرین اور نوحہ خوانوں کی گرفتاری کے علاوہ ، تبرکات کی بھی بے حرمتی کی اور علم مبارک نیز عاشورائے حسینی کی دیگر علامتوں اور عشرہ محرم کی مناسبت سے لگائے جانے والے بینروں کو پھاڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق بحرین کے علاقہ النویدرات میں " لبیک یا حسین" کا کیمپ بھی لگایا گیا ہے ۔/۹۸۸/ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے