‫‫کیٹیگری‬ :
11 September 2019 - 16:41
News ID: 441266
فونت
آیت الله بشیر نجفی کے دفتر کے ذمہ دار:
حضرت آیت الله بشیر نجفی کے دفتر کے ذمہ دار نے شعائر حسینی کا احیاء واجب جانا اور کہا کہ شعائر حسینی کا احیاء ، شعائر دین کا احیاء اور ملت اسلامیہ کی تقویت کا سبب ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله بشیر نجفی کے دفتر کے ذمہ دار اور حضرت آیت الله بشیر نجفی کے فرزند حجت الاسلام علی نجفی نے صوبہ بابل عراق کے شھر حلہ کے شیعوں سے ملاقات میں کہا: شعائر حسینی کے احیاء کی غرض سے منعقد ہونے والے ہر پروگرام میں شرکت ، ہر مومن انسان پر واجب اور ضروری ہے کیوں کہ اپ کا یہ عمل شعائر دین کے احیاء اور حقیقی اسلام کو پہونچنے والے ہر نقصان کے مقابل ملت اسلامیہ کی تقویت کا سبب ہے ۔

انہوں نے شهر حلہ کے موکب حسینی کا معاینہ کیا اور احیاء شعائر حسینی کے حوالے سے آداب بیان کئے ۔

حجت الاسلام نجفی نے اخر میں مومنین کو حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی کا سلام اور ان کی دعائیں پہونچائیں اور شعائر اباعبدالله الحسین (علیه السلام) کے احیاء کی تاکید کی ۔ /۹۸۸ /ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬