‫‫کیٹیگری‬ :
08 October 2019 - 14:25
News ID: 441438
فونت
آستان قدس رضوی، رضوی اسپتال، ہلال احمر، بلدیہ مشہد اور حوزۂ علمیہ مشہد کی جانب سے عراق میں اربعین حسینی کے ایام میں زائرین کی خدمت کرنے کے لئے کربلائے معلی کی جانب روانہ ہوگئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک ہزار پانچ سو سے زیادہ اربعین حسینی کے خدام، آستان قدس رضوی، رضوی اسپتال، ہلال احمر، بلدیہ مشہد اور حوزۂ علمیہ مشہد کی جانب سے عراق میں اربعین حسینی کے ایام میں زائرین کی خدمت کرنے کے لئے کربلائے معلی کی جانب روانہ ہوگئے۔

اس قافلے میں میڈیکل ٹیم ، ٹرانسپورٹ کا عملہ ، صفائی ستھرائی کا کام انجام دینے والے خدام، زائرین کے قیام، وطعام کا انتظام کرنے والے رضاکار اور مذہبی اور شرعی مسائل بتانے کے لئےعلما شامل ہیں۔

مشہد کے رضوی اسپتال نے نجف سے کربلا کی شاہراہ پر پول نمبر 320 پر ایک فیلڈ ہاسپٹل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں چارموبائل آپریشن تھیٹر اور ڈاکٹروں اور طبی عملے سمیت چونسٹھ افراد موجود ہوں گے۔

آستان قدس رضوی کے رضاکاروں کی جانب سے 4 موکب شہر کربلا، کاظمین اور سامراء میں پیدل چلنے والے زائرین کی خدمت کے لئے موجود ہوں گے۔

مشہد مقدس کی ماتمی انجمنوں کی جانب سے پیدل ملین مارچ میں شریک زائرین حسینی کی خدمت کے لئے ایران اور عراق کی سرحد پر اور اس کے علاوہ نجف، کربلا، کاظمین اور سامراء میں 87 موکب لگائے جائیں گے۔

اس کے علاوہ مشہد کی جمعیت ہلال احمر کی جانب سے دو کلینک پول نمبر 1092 پر اور نجف اشرف کے "نبا ہوٹل" میں قائم کئے جائيں گے جن میں ڈاکٹروں کی ٹیموں اور طبی عملے کے 172 افراد اپنے فرائض انجام دیں گے۔

اسی طرح مشہد کی بلدیہ یا میونسپل کارپوریشن نے ذمے داری لی ہے کہ وہ نجف اشرف کی صفائی اور وہاں کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کام چوبیس گھنٹے انجام دے گی اور اس کام کے لئے 880 افراد اورکوڑا اٹھانے والی سولہ گاڑیاں پہنچائی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ 100 بسیں بھی نجف او رکربلا روانہ کی جارہ ہیں جو زوار کو مفت میں ٹرانسپورٹ کی خدمات فراہم کریں گی

حوزۂ علمیہ مشہد نے بھی اعلان کیا ہے کہ 200 علما عراق کے 90 موکبوں میں مذہبی اور شرعی مسائل وسوالات کا جواب دینے کے لئے موجود ہوں گے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬