‫‫کیٹیگری‬ :
01 December 2019 - 22:57
News ID: 441690
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامی :
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے درس خارج سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کے انتخابات میں شرکت کے لئے نام درج کرانے والے امیدواروں کو سفارش کرتے ہوئے فرمایا: اگر آپ میں انتظامی امور کی صلاحیت نہیں تو ذمہ داری قبول نہ کریں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے درس خارج سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کے انتخابات میں شرکت کے لئے نام درج کرانے والے امیدواروں کو سفارش کرتے ہوئے فرمایا: اگر آپ میں انتظامی امور کی صلاحیت نہیں تو ذمہ داری قبول نہ کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایک حدیث میں پیغمبر اسلام (ص) کی حضرت ابوذر کو سفارش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: " عَن اَبی ذَرٍّ (سَلامُ اللّهِ عَلَیهِ) اَنَّ النَّبیَّ (صَلَّی اللّهُ عَلَیهِ وَ آلِهِ) قالَ یا اَبا ذَرٍّ اِنّی اُحِبُّ لَکَ ما اُحِبُّ لِنَفسی اِنّی اَراکَ ضَعیفاً فَلا تُؤَمَّرَنَّ عَلیٰ اِثنَینِ وَ لا تَوَلَّیَنَّ مالَ یَتیم. (۱)۔

حضرت ابو ذر (ع) اپنے بارے میں پیغمبر اسلام (ص) کی حدیث نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ پیغمبر (ص) نے فرمایا: " اے ابوذر! جو چیز میں اپنے لئے پسند کرتا ہوں وہی تیرے لئے پسند کرتا ہوں۔" آپ اچھے انسان ہیں ، مجاہد فی سبیل اللہ اور سچے انسان ہیں آسمان اور زمین نے آپ جیسا سچا انسان نہیں دیکھا ہے لیکن اس کے باوجود میں آپ کو انتظامی امور میں کمزور سمجھتا ہوں۔ لہذا آپ حتی دو افراد کو حکم نہ کریں اور یتیم کے مال کی سرپرستی قبول کرنے سے اجتناب کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: کہ پیغمبر اسلام (ص) کی اس حدیث میں ہم سب کے لئے درخشاں اسباق اور دروس موجود ہیں کہ اگرہم میں انتظامی اور مدیریتی امور کی صلاحیت نہیں تو ایسے امور کو ہاتھ میں لینے سے پرہیز کرنا چاہیے ۔ لہذا پارلیمنٹ کے انتخابات کے لئےنام درج کرنے والے امدیواروں سے سفارش ہے کہ وہ اپنے اندر انتظامی صلاحیت اور قابلیت کو دیکھ کر نام درج کریں اور ایسا بوجھ اٹھانے سے پرہیز کریں جسے اٹھانے کی صلاحیت اور توانائی موجود نہیں ہے۔/۹۸۹/ف

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬