کوئٹہ پاکستان میں مصباح اکیڈمی زیر اھتمام؛
موسم سرما میں بچوں کی قرآنی تربیت کے لیے خصوصی کورس کا آغاز ۱۶ دسمبر سے ہوگا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصابح ایجوکیشنل اکیڈمی کے شعبہ قرآن کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کے موقع پر سہ ماہی اسلامی معارف کورس اور قرآنی کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔
روخوانی قرآن کے علاوہ بچوں کے لیے اسلامی تربیتی کورس اور بڑوں کے لیے تجوید، احکام، اخلاق اور معارف کورس کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ فٹبال کےعلاوہ ٹیبل ٹینس کی سہولت بھی مہیا کی گیی ہے۔
کیمپ کے اختتام پر تفریحی پروگراموں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
ان کلاسوں میں رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے ۔ تمام والدین اور طلباء سے درخواست کی گئی ہے کہ مذکورہ شعبے سے جلد از جلد رابطہ کریں۔
کورس کا باقاعدہ آغاز ۱۶ دسمبر سے ہوگا۔/۹۸۸/ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے