03 December 2019 - 09:11
News ID: 441702
فونت
مدرسہ حضرت امام جعفر صادق(ع) جونپور میں نئے ٹرم کے آغاز پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ، کثیر طلاب اور شھر جونپور کی مشھور شخصیتوں نے شرکت کی۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ حضرت امام جعفر صادق(ع) جونپور میں گذشتہ روز اساتذہ، کثیر طلاب اور شھر جونپور کی مشھور شخصیتوں کی شرکت میں نئے ٹرم کے آغاز پر پروگرام منعقد کیا گیا ۔

حوزہ علمیہ حضرت امام جعفر صادق(ع) جونپورکے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین سید صفدر حسین زیدی نے طلاب علوم دینیہ کو علم دین کی اہمیت سے باخبرکرتے ہوئے انہیں علم دین کے حصول میں تمام توانائی صرف کرنے کی تاکید کی۔

واضح رہے کہ حوزہ علمیہ حضرت امام جعفر صادق(ع) جونپورکے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین سید صفدر حسین زیدی کا سرزمین ھندوستان خصوصا شھر جونپور کے جید اور فاضل علمائے کرام میں شمار کیا جاتا ہے، اپ نے اپنی ابتدائی تعلیم حوزہ علمیہ جوادیہ شھر بنارس میں حاصل کی اور پر اعلی تعلیم کی غرض سے سرزمین قم ایران کا سفر کیا ، قم میں بزرگ اساتذہ کے سامنے زانوئے ادب تہ کرتے ہوئے خود کو بلند ترین علمی مدارج تک پہونچایا ۔

حجت الاسلام والمسلمین زیدی نے وطن واپس لوٹنے کے بعد ایک عظیم دینی درسگاہ کا قیام کیا جو آج کثیر طلاب کی تعلیم کا مرکز ہے اور اس کے تعلیم یافتہ کافی طلاب حوزہ علمیہ قم ایران اور نجف اشرف عراق میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے موجود ہیں ۔/۹۸۸/ ن

مدرسہ امام جعفر صادق(ع) جونپور میں نئے ترم کا آغاز

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬