ایران میں قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے عمل کا آج صبح سے باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے عمل کا آج صبح سے باقاعدہ آغاز ہو گیا جو 7 دسمبر تک جاری رہے گا۔ جس کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگا۔
قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے انتخابی مہم 13 فروری سے شروع ہو گی اور قومی اسمبلی کی 290 نشستوں کیلئے انتخابات 21 فروری 2020کو منعقد ہوں گے۔ جبکہ فقہا کی کونسل (مجلس خبرگان رہبری) کے انتخابات بھی اسی روز ہی منعقد ہوں گے۔/۹۸۹/ف
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے