رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، خبرگان رهبر کونسل کے نمائندہ اور حرم حضرت عبد العظیم حسنی(ع) شھر ری کے متولی آیت الله محمد محمدی ری شهری نے اپنے درس خارج کے آغاز میں کہا: اگر کوئی اسلامی معاشرہ کا رھبر، مرشد اور رھنما بننا چاہتا ہے تو اسے دین کا فقیہ ہونا چاہئے ۔
انہوں نے علم دین حاصل کرنے اور دین میں تفقہ کا مقصد قوم کی تبلیغ اور انذار جانا اور کہا: آیات و اسلامی روایات کی رو سے دین میں تفقہ کا مطلب فقط دین کی شناخت اور کسب علم نہیں ہے بلکہ علم، عمل کے ہمراہ ہونا چاہئے ۔
حرم حضرت عبد العظیم حسنی(ع) شھر ری کے متولی نے مزید کہا: اگر کوئی دین شناس ہو مگر دین مدار نہ ہو تو وہ فقیہ نہیں بن سکتا اور اس میں تبلیغ دین و اںذار کی توانائی موجود نہیں ہے ۔
آیت الله ری شهری نے امام محمد باقر(ع) سے منقول روایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: حضرت(ع) نے فرمایا کہ فقیہ وہ ہے جو دنیا سے دور ہو اور آخرت کی جانب رجحان رکھتا ہو، دنیا طلب علماء اور درباری ملا ھرگز فقیہ نہیں بن سکتے ۔
انہوں نے مزید کہا: حقیقی اور سچا فقیہ متقی ، پرھیزگار اور آخرت نگر انسان ہے تقوائے الھی ، امربالمعروف اور نہی عن المنکر کی انجام دہی فقیہ کے شرائط میں سے ہیں ۔
آیت الله ری شهری نے آخر میں یاد دہانی کی : یہ نہیں ہوسکتا کوئی فقیہ ہو مگر زاھد نہ ہو کیوں کہ فقیہ کو دین مدار ہونا چاہئے ، دین کی شناخت کافی نہیں ہے بلکہ دیندار ہونا ضروری ہے ۔ /۹۸۸/ ن