‫‫کیٹیگری‬ :
27 November 2019 - 13:59
News ID: 441675
فونت
رہبر معظم انقلاب نے رضاکار فورس کے ہزاروں اہلکاروں اور کمانڈروں سے ملاقات میں ایرانی عوام اور اسلامی نظام کے خلاف دشمنوں کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام نے حالیہ دنوں میں دشمنوں کی بہت بڑی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج صبح حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رضاکار فورس کے ہزاروں اہلکاروں اور کمانڈروں نے ملاقات کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں ایرانی عوام اور اسلامی نظام کے خلاف دشمنوں کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام نے حالیہ دنوں میں دشمنوں کی بہت بڑی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی عوام کی ہوشیاری اور بیداری کی تعظيم و تکریم اور تقدیر کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک باعظمت اور قدرتمند قوم ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمنوں نے ایران کے اندر عدم استحکام ، فتنہ ، فساد اور بلوے پھیلانے کے سلسلے میں اربوں ڈالر صرف کئے تھے اور وہ کسی فرصت کے منتظر تھے اور دشمنوں نے فتنہ و فساد پھیلانے کے سلسلے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ۔ لیکن ایرانی عوام نے دشمنوں کی سازشوں کو محسوس کرلیا اور دشمن کے خلاف میدان میں نکل آئے اور ان کی تمام کوششوں اور سازشوں کو ناکام بنادیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے زنجان اور تبریز میں ہونے والے مظاہروں کو بیداری کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: تہران سمیت مختلف شہروں میں عوام نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور اس سلسلے میں پولیس، رضاکار فورس اور سپاہ نے بھی اپنی ذمہ داریوں پر بھر پور عمل کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے رضاکار فورس اور بسیج کو شجرہ طیبہ قراردیتے ہوئے فرمایا: رضاکار فورس کی تشکیل حضرت امام خمینی (رہ) کا بصیرت افروز اقدام تھا ۔ رضاکار فورس نے بہت سے خطرات کو فرصت میں تبدیل کردیا اور ملک کی پیشرفت، ترقی اور آبادانی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دشمن کے شوم منصوبوں اور سازشوں کے بارے میں ہوشیار رہنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ دشمن کے تمام ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملاد یں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکومت پر زوردیا کہ وہ معاشی میدان میں عوامی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں اپنے وظائف پر عمل کرے اور ایرانی عوام کی خدمت کو اپنے لئے فخر کا باعث سمجھے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے رضاکار فورس کو ملک و قوم کے لئے بہت اہم قراردیتے ہوئےفرمایا: ایران کے دیگر اداروں کی طرح رضاکار فورس کو بھی دشمن کی عداوت اور دشمنی کا سامنا ہے اور دشمن کے نفوذ کے سلسلے میں بھی ہوشیار رہنا چاہیے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬