26 November 2019 - 22:36
News ID: 441672
فونت
علامہ ناظر عباس تقوی:
ایس یو سی سندھ کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے کبھی ڈنمارک، کبھی ناروے اور دیگر مختلف ممالک میں قرآن مجید اور پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کا سلسلہ جاری ہے، جس سے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کی دل آزاری ہورہی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی ریپورت کہ مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ ہم ناروے میں قرآن مجید کی ہونے والی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ناروے کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قرآن مجید کی توہین کرنے والے معلون شخص کو پھانسی کی سزا دی جائے، ناروے میں قرآن مجید کی بےحرمتی سے امت مسلمہ کے دل چھلنی اور غمزدہ ہیں ۔

انہوں نے کہا: الیاس عمر کے جرات مندانہ اقدام نے پوری دنیا میں مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، گزشتہ کئی سالوں سے کبھی ڈنمارک، کبھی ناروے اور دیگر مختلف ممالک میں قرآن مجید اور پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کا سلسلہ جاری ہے، جس سے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کی دل آزاری ہورہی ہے اور مسلمانوں میں شدید ردعمل بھی پایا جاتا ہے، اسلام اور مسلمانوں کو انتہاء پسند کہنے والے خود انتہاء پسندی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اس کے اثرات پوری دنیا پر ظاہر ہورہے ہیں، اگر اس مذہبی انتہاء پسندی کو روکا نہیں گیا تو اس کے نقصانات پوری دنیا پر اثر کریں گے لہذا مغربی ممالک اس قسم کے توہین آمیز خاکوں اور قرآن مجید کی بےحرمتی کو روکنے کے لئے بنیادی اقدامات کرے تاکہ پھر کبھی کسی مذہب کے مقدسات کی توہین نہ ہو سکے۔/۹۸۹/ف

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬