26 November 2019 - 12:47
News ID: 441671
فونت
علامہ قاضی نیاز حسین نقوی:
علماء سے گفتگو میں وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ مقدسات دین کے دفاع پر بہادر نوجوان عمر الیاس کو سلام پیش کرتے ہیں، اس کے عظیم کارنامے کی عالَم اسلام قدردانی کرے، ناروے حکومت اس کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے لاہور میں علماء سے گفتگو میں ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے حالیہ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید کیخلاف جسارت کا مرتکب تمام ادیان کا مجرم ہ۔

انہوں نے کہا: خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقدس سینے پر اترنے والی جلیل القدر آخری الہامی کتاب قرآن مجید پوری انسانیت کیلئے سرچشمہء ہدایت ہے، جس سے ہدایت کے سرچشمے پھوٹتے اور پوری دنیا کو سیراب کرتے ہیں۔

علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا کہ تمام مذاہب عالَم ،الہامی کتابوں کے احترام کے قائل ہیں اور خلاف ورزی سنگین جرم ہے۔ اقوام متحدہ مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ناروے حکومت پر مجرم کے مواخذہ کیلئے دباﺅ ڈالے تاکہ ایسی بدبختی کوئی اور کرنے کی جرات نہ کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقدسات دین کے دفاع پر بہادر نوجوان عمر الیاس کو سلام پیش کرتے ہیں، اس کے عظیم کارنامے کی عالَم اسلام قدردانی کرے، ناروے حکومت اس کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے۔

علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ اسلام کیخلاف پراپیگنڈہ کی بجائے مغرب اپنے مذہبی جنونیوں کی تربیت کا انتظام کرے۔/۹۸۹/ف

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬