رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مکتب امامیہ اور مومنین سید نگلی ضلع امروھہ کی جانب سے ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام سید نگلی ضلع امروھہ میں 23 اور 24 نومبر کو دو روزہ دینی تعلیمی کانفرنس منعقد ہوئی ۔
اس کانفرنس میں مغربی یو پی اور دہلی کے 55 مکاتب امامیہ کے طلاب و طالبات کے تعلیمی مظاہرہ کے علاوہ علماء و دانشوران نے تقاریر و اور شعراے کرام نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
تعلیمی مظاہروں میں طلاب و طالبات نے کافی مفید مظاہرے پیش کئے جو بچوں اور انکے والدین میں دینی شوق اور ایک دینی ماحول سازی کا ذریعہ تھے جیسے گنگیرو سادات مظفر نگر کی ایک طالبہ نے تیسواں پارہ مع ترجمہ حفظ کیا کہ کہیں سے بھی کوی سوال کرے تو فورا وہ اپنے حفظ سے بتا دیتی، یا پھر پردہ اور سماجی مسائل سے مربوط مظاہرے ہوئے۔
کانفرنس میں دوسرے دن نمایندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین آقاے مھدی مھدوی پور صاحب تشریف لاے آپ نے مکاتب کی اہمیت اور ادارہ تنظیم المکاتب کی خدمات کو سراہا۔
کانفرنس میں کثیر تعداد میں مومنین اور قومی و مذھبی شخصیات نے شرکت کی جنمیں نمایندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین مھدی مھدوی پور، صدر تنظیم المکاتب شمیم الملت مولانا شمیم الحسن صاحب قبلہ، سربراہ ادارہ تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ، مولانا نعیم عباس صاحب، مولانا ممتاز علی صاحب دہلی، مولانا ضمیرالحسن صاحب قبلہ بنارس، مولانا صبیح الحسین صاحب قبلہ، انچارج جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب مولانا سید ممتاز جعفر صاحب قبلہ، مولانا سید تھذیب الحسن صاحب قبلہ، ڈاکٹر سید قیصر باقری صاحب، مولانا فیروز علی بنارسی صاحب قبلہ، مولانا منور حسین صاحب قبلہ، مولانا نقی عسکری صاحب، مولانا منظر علی عارفی صاحب قبلہ مولانا فیض عباس صاحب قبلہ, مولانا قمرسبطین صاحب، مولانا توقیر حسین صاحب، مولانا اعجاز صاحب، شعراے اہلبیت جناب رضا مورانوی، جناب مائل چندولوی، جناب سلمان سرسوی، جناب تاج کانپوری، جناب مجیب صدیقی، جناب تاج لکھنوی، جناب گلزار بنارسی اور جناب شان اعظمی وغیرہ کے اسماے گرامی خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔
نیز ادارہ تنظیم المکاتب کی انگنت خدمات سے مومنین کو واقف کرانے کے لئے دینی تعلیمی کیمپ بھی لگا جسمیں مختلف شعبہ جات کی نمایندگی کے ساتھ ساتھ ادارہ کی نشریات اور ولادت سے وفات تک کی دینی ضروریات کے سامان بھی فراہم تھے۔
قابل ذکر ہے کہ کانفرنس سے پہلے سربراہ ادارہ حجت الاسلام و المسلمین عالیجناب مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ کی قیادت میں خادمان ادارہ تنظیم المکاتب نے مغربی یوپی کی مختلف بستیوں کا تبلیغی دورہ کیا۔ جسمیں مکاتب امامیہ کے معاینہ کے علاوہ محافل و مجالس منعقد ہوئیں جنھیں علماے کرام نے خطاب فرمایا۔
واضح رہے خطیب اعظم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کا قائم کردہ ادارہ تنظیم المکاتب پچاس برس سے زیادہ عرصہ سے مختلف دینی و قومی خدمات انجام دے رہا جسکا روزانہ کا خرچ تقریبا ایک لاکھ روپیہ ہے۔
مکاتب امامیہ کے ساتھ ساتھ امامیہ اسٹدی سینٹر بھی عنقریب شروع ہونے والا ہے تا کہ اسکولوں میں پڑھنے والے فرزندان ملت کو عصری تعلیم میں مضبوط کر کے کمپٹیشن کے لئے تیار کیا جا سکے۔/۹۸۹/ف