‫‫کیٹیگری‬ :
25 November 2019 - 20:52
News ID: 441661
فونت
عالمی قرآنی مقابلوں میں شرکاء کے انتخاب کے لیے مقابلے دو دسمبر کو منعقد ہوں گے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی اھل مصر سے رپورٹ کے مطابق، مصر کے مختلف شہروں سے قرآء حفظ، قرآت اور تفسیر کے مقابلوں میں شریک ہوں گے جبکے بہترین آواز اور نوجوانوں کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔

مصری وزارت اوقاف کے مطابق مصر میں بین الاقوامی قرآنی مقابلے ۱۸ سے ۲۳ فروری کو منعقد ہوں گے۔

وزارت اوقاف کے مطابق اس سال مقابلوں میں افریقی ممالک کے لیے الگ سے مقابلے بھی پروگرام میں شامل ہیں۔

مصری وزیر اوقاف محمد مختار جمعہ کا کہنا ہے کہ افریقی ممالک کے مقابلوں کے لیے لاکھوں مصری پونڈ انعامات مقرر کیے جارہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مصری مقابلوں میں چھارکیٹگری شامل ہیں

۱: حفظ کل قرآن بمع تفسیر، تجوید اور مفاہیم قرآن طلبا و طالبات کے لیے

۲: حفظ کل قرآن بمع تجوید و مفاہیم قرآن، تیس سال کم عمر افراد کے لیے۔

۳: حفظ قرآن بمع تجوید ،افریقن حفاظ کے لیے۔

۴: حفظ کل قرآن، بچے اور بچیوں کے لیے۔

ستائیسویں بین الاقوامی مقابلے " مرحوم قاری عبدالباسط" کے نام سے منعقد ہوں گے جسمیں جیتنے والوں کے لیے ڈیڑھ ملین مصری پونڈ مقرر کیے گیے ہیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬