25 November 2019 - 13:17
News ID: 441657
فونت
حجت الاسلام و المسلمین سید احمد علی عابدی:
حوزہ علمیہ امیرالمومنین(نجفی ہاوس) کے پرنسپل نے شهید مطهری کو ھندوستان کے علماء و متفکرین میں مقبول اور محبوب بتاتے ہوئے کہا: یہ شخصیت علماء و متفکرین اور عوام میں ہر دلعزیز اور محبوب ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  خوجہ مسجد شہر ممبئی کے امام جمعہ اور حوزه علمیه امیر المؤمنین(نجفی ہاوس) کے پرنسپل حجت الاسلام و المسلمین سید احمدعلی عابدی نے شہید مطہری کی شخصیت کے بعض جوانب پر نظر ڈالتے ہوئے کہا : شهید مرتضی مطهری دنیا کی ایک معروف شخصیت ہیں اور آپ کی کتابیں علماء و متفکرین کے درمیان مورد استفادہ ہیں، آپکی بہت ساری کتابوں کا اردو زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے جو لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

حضرت ایت اللہ سیستانی کے وکیل نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ میں انقلاب سے پہلے آیت الله محقق کے ذریعہ آپ سے اور آپکی کتابوں سے آشنا ہوا اور اسی وقت سے آپکی شخصیت کا قائل اور آپ کی کتابوں کا عاشق ہوں مزید کہا: شهید مطهری کی کتابیں مختلف طبقات کے لوگوں کے لئے مفید ہیں کیوں کہ آپ نے عوام کے ذہنوں میں اٹھنے والے بہت سارے اعتقادی اور اسلامی تعلیمات کے خلاف سیاسی شکوک و شبھات کا جواب بہت ہی اچھی طرح دیا ہے۔/۹۸۸/ن

شهید مطهری دنیا کی برجستہ شخصیت اور آپ کی کتابیں علماء و مفکرین کے مورد استفادہ ہیں

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬