پاکستان:
جامع مسجد قدس رضوی کوئٹہ میں جشن ولادت اور محفل انس با قرآن کا اہتمام کیا گیا.
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ولادت با سعادت امام حسن عسکری (ع) کے موقع پر گذشتہ روز سہ پہر کو بروری کے امام بارگاہ اور جامع مسجد قدس رضوی میں محفل حسن قرآت اور جشن ولادت منعقد کیا جارہا ہے جسمیں کوئٹہ کے معروف قرآء کی شرکت متوقع ہے۔
قرآنی محفل اور جشن ولادت میں منقبت خوانی کے علاوہ شہر کے نامور جوان قرآء ، قاری انور، قاری سید شاکر، قاری حاجی مرتضی ، قاری سجاد اور دیگر نے تلاوت کلام پاک کا اعزاز حاصل کیا۔
محفل جشن و تلاوت میں شان اہل بیت میں منقبت خوانی بھی کی گیی جبکہ سیرت امام عسکری پر خطاب پروگرام کا حصہ تھا۔
قرآنی شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات دیے گئے۔/۹۸۸/ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے