01 February 2020 - 22:28
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442027
فونت
علامہ احمد اقبال رضوی :
ملتان میں صوبائی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور اُسکے اتحادیوں کیجانب سے فلسطینی مسلمانوں پر مظالم پر عرب ممالک اور اسلامی ممالک کی خاموشی قابل مذمت ہے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی قریب پہنچ چکی ہے، بھارت میں علیحدگی پسند تحریکیں غیر معمولی طور پر زور پکڑ رہی ہیں، وہ دن دور نہیں جب دنیا کے نقشے پر بھارت مختلف ریاستوں میں منقسم نظر آئے گا۔ ایم ڈبلیو ایم 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائے گی، تنظیم کے مرکزی سیکرٹریٹ سمیت ضلعی و صوبائی دفاتر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں صوبائی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، سلیم عباس صدیقی، محمد اصغر تقی، مولانا اسلام حسینی، مہر سخاوت علی، علی رضا زیدی، مرزا وجاہت علی، اظہر عباس نقوی اور حسنین نقوی موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد اقبال رضوی کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے باسی نہ کبھی پہلے تنہا تھے اور نہ اب تنہا ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل اور اُس کے اتحادیوں کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں پر مظالم پر عرب ممالک اور اسلامی ممالک کی خاموشی قابل مذمت ہے، مسئلہ فلسطین کے حوالے سے عرب لیگ اور او آئی سی کا کردار شرمناک ہے، جن عرب ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے نام نہاد امن منصوبے کی حمایت کی ہے۔

اُنہوں نے عالم اسلام کے دل میں خنجر گھونپا ہے، کاش مسلمان ممالک اپنی غیرت و حمیت کا ثبوت دیتے اور ظالم کے خلاف آواز بلند کرتے، لیکن بدقسمتی سے یہ عرب حکمران اپنے مفادات کی خاطر امریکی غلامی کر رہے ہیں۔

اس موقع پر علامہ قاضی نادر علوی، زعیم زیدی، حسنین عباس انصاری، انعام حیدر زیدی، رضوان کاظمی اور دیگر بھی موجود تھے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پرطرفدارترین