‫‫کیٹیگری‬ :
01 February 2020 - 22:20
News ID: 442025
فونت
حنا تقوی:
ایم ڈبلیو ایم لاہور کی سیکرٹری جنرل کا مجالس سے خطاب میں کہنا تھا کہ آج کے اس پُر آشوب دور میں بھی خواتین سیرت فاطمہ سے روشنی لیکر اپنی زندگیاں اور آخرت دونوں کو کامیاب بنا سکتی ہیں۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل حنا تقوی نے ایام فاطمیہ کے سلسلے میں ٹاؤن شپ یونٹ، نادر آباد، سیکرٹریٹ اور جوہر ٹاؤن لاہور کے مقامات پر منعقدہ مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ نساء العالمین نے دانش کدہ نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں تربیت پائی اور بیت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں پروان چڑھیں، دور حاضر میں جبکہ امت کی بیٹیاں تہذیب کفر کی نقل میں اپنی ناموس و عزت سے بے خبر ہو رہی ہیں انہیں سیرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ وہ ایک آئیڈیل خاتون اسلام کی زندگی کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال سکیں۔

انہوں نے کہا کہ دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی قرآن کریم کی عملی تفسیر تھی، آج کے اس پُر آشوب دور میں بھی خواتین سیرت فاطمہ سے روشنی لیکر اپنی زندگیاں اور آخرت دونوں کو کامیاب بنا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی تربیت کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے پروگرام بہت اہمیت کے حامل ہیں جن میں خواتین کی نظریاتی تربیت کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ایک ایسی جماعت ضرور ہونی چاہیے جو آپ کو دین کی طرف بلائے اور الحمداللہ ایم ڈبلیو ایم کا شعبہ خواتین اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں پوری کر رہا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬