19 June 2020 - 22:11
News ID: 442975
فونت
جامعتہ المنتظر ایچ بلاک ماڈل ٹاون لاہور میں بین المسالک عظمت دختر رسولﷺ سیدہ فاطمتہ الزہراؑ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعتہ المنتظر ایچ بلاک ماڈل ٹاون لاہور میں بین المسالک عظمت دختر رسولﷺ سیدہ فاطمتہ الزہراؑ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس میں تمام مسالک کے علماء نے حضرت سیدہ فاطمتہ الزہراؑ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

کانفرنس میں علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، مولانا محمد عاصم مخدوم، علامہ ملک محمد باقر گھلو، مفتی سید عاشق حسین، قاسم علی قاسمی، سید لال مہدی، چودھری صغیر عباس ورک، علامہ امجد علی عابدی اور مولانا محمد اقبال نے شرکت کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ شان اہلبیتؑ میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی، ملک فرقہ وارانہ بیانات کا متحمل نہیں ہو سکتا، دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے لاکھوں انسانوں کی قربانی دی ہے، ملک میں فرقہ وارانہ بیانات کی نئی لہر انتہائی افسوسناک ہے۔

رہنماوں کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی ملک میں افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬