‫‫کیٹیگری‬ :
10 February 2019 - 13:38
News ID: 439727
فونت
دختر رسول اعظم  حضرت فاطمہ زہراء سلام  اللہ علیھا  کے یوم شہادت کی مناسبت  سے مشہد مقدس  میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم کی معنوی  اور ملکوتی فضا مکمل طور پر سوگوار و عزادار ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بی بی دو عالم شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہراء  سلام اللہ علیھا  کی شب شہادت اور یو م شہادت پر    امام رضا  علیہ السلام کا حرم مطہر ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں سے آئے ہوئے زائرین   اور سوگواروں سے مملو ہے ۔

صدیقہ طاہرہ  کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے دسیوں ہزار زائرین  اور سوگوار اپنے اپنے مخصوص انداز میں نوحہ و  ماتم   کرکے  حضرت امام علی رضا علیہ السلام  کو  ان کی جدہ ماجدہ کی مظلومیت اور شہادت   کا  پرسہ دے   رہے ہيں ۔ 

ام الائمہ  حضرت فاطمہ  زہراء سلام اللہ علیھا   کے سوگ میں امام علی رضا  علیہ السلام  کا حرم مطہر سیاہ پوش  ہے   اور حرم مطہر کے خدام گردن میں سیاہ رنگ کی شال عزا ڈالے فاطمی عزاداروں اور ماتمیوں کا استقبال کر رہے  ہیں ۔

قبل ازیں حضرت زہراء(س) کی شب شہادت کی مناسبت سے نمازمغربین کے بعد حرم مطہر میں واقع شبستان  امام خمینیؒ میں مرکزی مجلس عزا کا اہتما م کیا گیا جس کو پورے حرم  میں براہ راست نشر کیا گیا ۔

حرم مطہر رضوی میں عزاداری و سوگواری کی  مرکزی مجلسکو خطاب کرتے ہوئے تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام والمسلمین محمد جواد حاج علی اکبری نے خطبہ فدکیہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور انقلاب اسلامی میں فاطمی قیام اور تحریک کے اثرات  کو بیان کیا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬