‫‫کیٹیگری‬ :
02 February 2020 - 23:10
News ID: 442034
فونت
آیت اللہ نوری ہمدانی :
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے کہا : صدی معاملہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اسلام دشمن طاقتیں، نئی صدی معاملہ کی سازش سے فلسطینی اہداف کو تباہ و برباد کرنا چاہتی ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد آیت اللہ حسین نوری ہمدانی نے قم میں ہندوستانی علماء کے ایک وفد سے ملاقات میں صدی معاملہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اسلام دشمن طاقتیں، نئی صدی معاملہ کی سازش سے فلسطینی اہداف کو تباہ و برباد کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے اتحاد کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : مسلمانوں کو اتحاد و یکجہتی کے ذریعے امریکی و صیہونی سازش سینچری ڈیل کے مقابلے کے لئے عملی اقدام کرنا چاہئے۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے علماء کی اہم ذمہ داریوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : معاشرے میں کسی بھی طبقے کو علماء جیسی، ‏عظمت، فضیلت اور منزلت حاصل نہیں ہے اور کسی پر بھی علماء کی مانند ذمہ داری عائد نہیں ہوتی۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ انگیزی دشمنوں کا کام رہا ہے کہا کہ دشمن کی شکست کا راستہ اسلامی معاشروں میں اتحاد قائم کرنا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬