‫‫کیٹیگری‬ :
15 February 2020 - 13:46
News ID: 442117
فونت
علامہ علی حسین مدنی:
نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے اسمبلی ہال میں امامیہ طلباء کی جانب سے سالانہ 48 ویں امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقادکیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلباء اور اسکالرز نے شرکت کی۔ 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے اسمبلی ہال میں امامیہ طلباء کی جانب سے سالانہ 48 ویں امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔ 

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے کہا ہے کہ ہر ظالم کی مخالفت اور مظلومین کی حمایت ہی درس کربلا ہے، دنیا کی تمام مظلومین کے حق کے تحفظ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش ہمارے اولین فرائض میں سے ہے، کیونکہ نواسئہ رسول (ص) نے ہمیں یہی درس دیا ہے کشمیر، فلسطین اور یمن کے مظلومین کے حق میں ہمیں اپنی آواز بلند کرنی چاہئے۔

مذہبی اسکالر علامہ علی حسین مدنی نے کہا ہے کہ حسینیت کا راستہ حریت، غیرت اور مظلومین کی حمایت کا راستہ ہے، جہاں بھی حسینیت کا بول بالا ہوگا وہاں مستضعفین جہاں کے حقوق کا تحفظ ہوگا، ہمیں امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں سے درس لے کر حسینیت کا پرچار کرنا چاہئے، اپنی زندگیوں کو حقیقی معنوں میں اسلام کے راستے پر عمل پیرا ہو کر گزارنا چاہئیے۔

کانفرنس کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عباس نقوی، ڈاکٹر فوزیہ ظفر، ڈاکٹر مسعود الروف ہراج، ڈاکٹر راشد قمر راو، ڈاکٹر سجاد رضا، ڈاکٹر عبدالستار، ڈاکٹر سلیم شیخ، ڈاکٹر مشتاق، ڈاکٹر خالد عثمان، ڈاکٹر موسی کاظم، ڈاکٹر حسن نواز اور طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اس طرح کی محافل کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہیں، جو دین اسلام کی ترویج کرتی ہیں اور حقیقی معنوں میں طلباء کو راہ اسلام کی طرف گامزن کرتی ہیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬